اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق عراقي افواج اور عوامي رضاکاروں نے بعقوبہ کے علاقے " الکبري" کا کنٹرول مکمل طور پر سبنھال ليا ہے۔ عراق کے سينئر فوجي کمانڈروں نے بتايا ہے کہ اس کاروائي ميں کم از کم ايک سو پچاس تکفيري دہشت گرد مارے گئے ہيں ۔
ادھر صوبہ صلاح الدين ميں عراقي فوجيوں اور عوامي رضاکاروں نے اپني پيشقدمي کا سلسلہ جاري رکھتے ہوئے بغداد سامراہ بين الاقوامي ہائي وے کو مکمل طور سے اپنے کنٹرول ميں لينے کا اعلان کيا ہے۔ اس کاروائي ميں متعدد تکفيري دہشت گرد مارے گئے ۔ اطلاعات کے مطابق عراقي افواج نے صوبہ بلد کے علاقوں الرميلات اور محطہ ميں داخل ہونے کے بعد ان دونوں علاقوں سے داعش کا مکمل طور پر صفايا کرديا ہے۔ ادھر کرد آبادي والے علاقے کرکوک کے ايک گاؤں خرابہ الروت ميں پيش مرگہ نے اپني کاروائي ميں کم ازکم بارہ تکفيريوں کو موت گھاٹ اتار ديا ہے ۔
دريں اثنا صوبہ الاانبار سے ملنے والي ايک رپورٹ ميں بتايا گيا ہے اس صوبے کے ايک اہم علاقے " السجار" کو مکمل طور سے تکفيري عناصر کے وجود سے پاک کرديا گيا ہے۔ عراقي حکام کا کہنا ہے کہ تکفريوں نے فوج اور عوامي رضاکاروں کے ہاتھوں پے درپے شکستيں کھانے کے بعد ، لوگوں ميں خوف و ہراس پيدا کرنے کے لئے، اپني سفاکانہ کاروائيوں ميں اضافہ کرديا ہے۔
.......
/169